آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے نمیبیا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے نمیبیا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے نمیبیا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا

ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 4وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور بنائے اور نمیبیا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں 

T20ورلڈکپ، بنگلادیش نے عمان کو26 رنز سے شکست دے دی

بھارتی وزیر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی منسوخی کا مطالبہ

 نیدرلینڈز کے اوپنرز میکس اوڈاوڈ اور اسٹیفن مائی براہ پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے، اس موقع پر اسٹیفن مائی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد رولف وین ڈر مرو بھی زیادہ وکٹ نہیں کھڑے رہ سکے۔

کولن ایکرمین اور او ڈاوڈ نے تیسری وکٹ پر 82 رنز کی شراکت بنائی، ایکرمین 35 اور میکس او ڈاوڈ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نمیبیا کی جانب سے جین فرائی لنک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ ٹی 20 مینز ورلڈکپ 2021 کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عُمان میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ 

آئی سی سی شیڈول کے مطابق پہلے میچ نیدرلینڈز اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا اور  آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جو شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب تک نیدرلینڈز  اور نمیبیا نے ایک ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں، نیدرلینڈز کو آئر لینڈ جب کہ نمیبیا کو سری لنکا نے شکست دی تھی۔

Related Posts