قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچ گیا

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچ گیا
قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچ گیا

نیدر لینڈز:قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچ گیا،اسکواڈ کچھ دیر بعد روٹرڈیم روانہ ہوگا۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے شروع ہوگی،سیریز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تین ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل دورہ نیدر لینڈز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے روانہ ہوئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا گزشتہ روز اس حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کے لیے جو بہترین ٹیم دستیاب تھی وہ ہم نے پاکستان کے لیے منتخب کی۔

مزید پڑھیں:ٹیم میں اب تبدیلی نہیں ہوگی، بابر اعظم کا دو ٹوک اعلان

قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔

Related Posts