وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا
وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ منعقد کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی، معیشت کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر منعقد کیا جائے گا، جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

کل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری اور سول حکام شریک ہوں گے، حساس اداروں کے حکام ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ایم کیو ایم کو متحد اور بی اے پی کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جا رہا ہے،عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی،قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی۔

Related Posts