مسلم لیگ نے کسی کو جیلوں میں نہیں ڈالا، عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے۔ مریم نواز

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
The Muslim League did not put anyone in jails۔
The Muslim League did not put anyone in jails۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے محسن بیگ کے حوالے سے کہا ہے کہ جب ہم پر تنقید ہوتی تھی، تو مسلم لیگ نے تو کسی کو بھی جیل میں نہیں ڈالا، عمران خان جس طرح سے صحافیوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں، اُن کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے۔

مریم نواز نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون بدنام زمانہ نہیں ہوتا، قانون کا استعمال اس بات کا تعین کرتا ہے، ابھی نیب نے اپنا تیسرا پراسیکوٹر تبدیل کر لیا ہے اور عدالت نے نیب کو 4 ہفتوں کی مہلت دی ہے۔

اس حوالے سے اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر نیب کے پاس ثبوت ہوتے جو کہ ججزمانگ چکے ہیں، تو دے دیتے، پہلے نیب نے 2 ماہ کے لیے کورونا کی وجہ سے سماعت نہیں کی اور اب یہ سب بہانے ہیں کیونکہ ان کے پاس ثبوت نہیں ہے۔

مریم نواز نے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے درخواست ہے کہ فیصلہ ہونے دیں، کیونکہ ثبوت مانگنے پر تو نیب غائب ہوگیا ہے۔

محسن بیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج کل جس قسم کے واقعات ہورہے ہیں، انھیں دیکھ کر پرویزمشرف کے آخری دن یاد آگئے، جب ججزکو ایک جنبشِ قلم سے گھر بھیج دیا گیا تھا اور چیف جسٹس آف پاکستان کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا تھا۔

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر لیگی رہنما نے کہا کہ قیمتیں بڑھنے سے تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، پٹرول اسٹیشنوں پرعام پاکستانی حکومت کو کس طرح کی بد دُعائیں دیتی ہے وہ ہم بتا نہیں سکتے،کیا ان بد دُعائیں دینے والوں کے گھروں پر بھی ایف آئی اے بھجوائیں گے، حکومت نے نا انصافی ہے تو تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ رکھیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس کے کسی کمرے میں بند کردینا چاہیے کیوں کہ عمران خان جہاں جاتے ہیں ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، اگرعمران خان کہیں پر جارہے ہیں تو ان کو روکنا چاہیے۔عوام اور اقتدار کی جنگ میں عمران خان نے ملک اور عوام کا جو حال کیا ہے اس سے پاکستان ایک دن میں ایک سال پیچھے جارہا ہے، اتحادیوں سمیت سب کو عوام کی آواز پر لبیک کہنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

آئی جی سندھ نے گاڑیاں خریدنے کیلئے 80 کروڑ روپے مانگ لیے

مزید برآں انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اپنی آخری اننگ کھیل رہے ہیں ،جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر بات قبل از وقت ہے۔

Related Posts