ذوالحج کے چاند کا اعلان ہوگیا، جانئے عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو

چاند نظر نہیں آیا، یکم ذو الحج جمعرات 29 مئی جبکہ عید الاضحی 7 جون کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ ملک بھر سے شہادتوں کے تجزیے کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے فیصلے کا اعلان کیا۔

مولانا عبد الخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

اس سے قبل لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی زونل ہلال کمیٹیوں نے مرکزی کمیٹی کو بتایا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں، سپارکو نے ماہ ذی الحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے ’ سائنسی تجزیے، فلکیاتی ڈیٹا، اور جدید مشاہداتی تکنیکوں’ کی بنیاد پر ایک پیش گوئی جاری کی تھی۔

سپارکو کی جانب سے جای بیان میں کہا گیا تھا کہ ذی الحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ عید الاضحیٰ کا تہوار پورے پاکستان میں 7 جون کو منائے جانے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں شہری چاند نظر آنے کے اعلان کے منتظر ہیں جبکہ مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

Related Posts