پاکستان میں جدید ہائبرڈ دور کا آغاز؛ سازگار انجینئرنگ نے نئی تاریخ رقم کر دی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری ایک نئے اور پائیدار دور میں داخل ہو گئی ہے جہاں سازگار انجینئرنگ ورکس (SAZEW) نے اپنی پہلی مقامی سطح پر تیار کی گئی پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی (PHEV) ہاول ایچ 6 ہائی 4 1.5 ایل اے ٹی آل ویل ڈرائیو ٹربو کی پیشگی بکنگ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

کمپنی نے اس پیشرفت کی اطلاع پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس میں دی۔ نوٹس کے مطابق ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کمپنی نے آج سے اپنی پلگ ان ہائبرڈ گاڑی ‘ہاول ایچ 6 ہائی 4 1.5 ایل اے ٹی آل ویل ڈرائیو ٹربو PHEV’ کے تحت پیشگی بکنگ شروع کر دی ہے۔ اس گاڑی کے سی کے ڈی ماڈل کا پہلا رول آؤٹ اگست 2025 میں متوقع ہے۔

سازگار انجینئرنگ نے مالی سال 2026 تک نئی انرجی گاڑیوں (NEVs) کے رول آؤٹ کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے لیے سرمایہ کاری کو 11.5 ارب روپے تک بڑھا دیا ہے۔ پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں ایک پٹرول انجن کے ساتھ ایک بڑی بیٹری پیک کو ملا کر بنائی جاتی ہیں جو ایک مخصوص فاصلے تک مکمل طور پر بجلی پر چل سکتی ہیں۔ جب بیٹری کی رینج ختم ہو جاتی ہے تو یہ گاڑی ایک عام ہائبرڈ کی طرح کام کرتی ہے جو انجن اور الیکٹرک موٹر دونوں کو استعمال کرتی ہے۔

اس کے علاوہ سازگار نے ایک SUV ‘ٹینک-500 ہائی 4-ٹی 4×4 2.0 ایل ٹربو اے ٹی PHEV’ اور ایک پک اپ ٹرک ‘کینن الفا ہائی 4-ٹی 4×4 2.0 ایل ٹربو اے ٹی PHEV’ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ ان گاڑیوں کے سی کے ڈی ماڈلز کا پہلا رول آؤٹ 31 مارچ 2026 سے پہلے متوقع ہے۔

پاکستان میں چارجنگ اسٹیشنز کی کمی کی وجہ سے پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں ایک عملی اور پرکشش آپشن ہیں۔ رواں سال جنوری میں حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے اور نجی چارجنگ اسٹیشنز کی حوصلہ افزائی کے لیے چارجرز کے بجلی کے نرخوں میں 45 فیصد کمی کی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑی بنانے والی کمپنی BYD نے اعلان کیا تھا کہ وہ جولائی یا اگست 2026 تک پاکستان میں اپنی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ گاڑی متعارف کرائے گی تاکہ خطے میں الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔ BYD کا پاکستان میں پلانٹ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور حکومتی مراعات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو ماحول دوست ٹیکنالوجی کو اپنانے اور مقامی صارفین کے لیے جدید گاڑیوں کے اختیارات فراہم کرنے کی جانب گامزن ہے۔

Related Posts