محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اورکوئٹہ میں 23ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 28، کراچی 19، پشاور 27، گلگت 20،مری 16 اورمظفرآباد 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مقبوضہ و جموں وکشمیر میں سرینگر،جموں، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں، بارہ مولہ اور Leh میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ اوربارہ مولہ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 25، Leh 10،اننت ناگ اورشوپیاں میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:لاہور ماسٹر پلان کیس، پرویز الہیٰ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
جبکہ شہر قائد میں آج درجہ حرارت گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم دکھائی دیا۔