چیتا خون پیتا رہا، لوگ دوڑتے رہے؛ کشمیر میں 9 سالہ بچی چیتے کا شکار بن گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

آزاد کشمیر کے ضلع مظفرآباد کی تحصیل پینڈو سیکٹر کے گاؤں سنگر نارتھ دبرن میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک جنگلی چیتے نے 9 سالہ بچی پر حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق بچی مصطفیٰ اعوان نامی شخص کی بیٹی، اپنے گھر کے برآمدے میں کھیل رہی تھی کہ اچانک جھاڑیوں سے ایک چیتا نمودار ہوا اور اسے دبوچ کر گھنے درختوں کی طرف لے گیا۔

اہلِ علاقہ نے فوری طور پر چیتے کا پیچھا کیا لیکن جب تک وہ موقع پر پہنچتے درندہ بچی کو بری طرح زخمی کر چکا تھا۔چیتا بچی کی گردن سے خون چوسنے کے بعد اسے قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ تقریباً تین گھنٹے کی تلاش کے بعد مقامی لوگوں نے بچی کی لاش برآمد کی۔ اس لرزہ خیز واقعے نے پورے علاقے کو خوف اور غم کی فضا میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا نہیں ہے۔ حالیہ برسوں میں آزاد کشمیر، مری، ایبٹ آباد اور دیگر پہاڑی علاقوں میں چیتوں کے انسانوں اور مویشیوں پر حملوں کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور قدرتی رہائش گاہوں کے سکڑنے سے جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں انسانی آبادیوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات فوری طور پر مؤثر اقدامات کرے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے قریبی علاقوں میں گشت، نگرانی اور خطرناک جانوروں کو قابو میں لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

Related Posts