ممبئی: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے پر پارٹی رہنما کو ممبئی پولیس نے طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے کمشنر سنجے پانڈے نے کہا کہ بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کو توہین آمیز بیان کے الزام میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔
ممبئی پولیس کے کمشنر سنجے پانڈے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں نوپور شرما کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، ہم اُنہیں قانون کے مطابق بیان ریکارڈ کرنے کے لیے بلائیں گے اور قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گستاخانہ بیان پر معذرت ہی معذرت، بھارت کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔اشوک سوائن