واشنگٹن: خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کی مہنگی ترین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کئی مہینوں کی تاخیر کے بعد خلا میں روانہ کردیا گیا۔
میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی اسکوپ کو یورپی خلائی ایجنسی آریان فائیو کے راکٹ کے ذریعے جنوبی امریکا میں فرانسیسی کالونی فرنچ گیانا سے روانہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اپنی تحقیق کے دوران یہ مشن مختلف سیاروں، سیارچوں اور خلا میں دیگر مقامات پر زندگی کی تلاش اور تحقیق کا کام کرے گا۔
اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچنے میں 30 برس کا عرصہ لگا ہے اور اسے 21 ویں صدی کے سب سے بڑے سائنسی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔
سائنسدانوں کو امید ہے کہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ خلا میں ان ستاروں کو ڈھونڈ پائے گی جو ساڑھے 13 ارب سال پہلے کائنات میں سب سے پہلے روشن ہوئے۔
مزید پڑھیں: فضائی آلودگی جسمانی سرگرمیوں کے فوائد کم کرسکتی ہے۔طبی تحقیق