اطالوی فٹبالر نے مسلمان ساتھی کو افطار کا موقع دینے کیلئے خود کو زخمی کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اٹلی کے فٹ بال کلب فیورینتینا کے فٹبالر لوکا رانییری نے مبینہ طور پر ایک میچ کے دوران اپنے مسلمان ساتھی کو افطار کا موقع دینے کے لیے خود کو زخمی ظاہر کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹر میلان کے خلاف اپنے کلب کے میچ کے دوران لوکا رانییری اچانک زخمی ہونے کا اشارہ دیتے ہیں جس کے بعد انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ، جبکہ اس دوران ان کے ساتھی سفیان امرابط کھیل کے میدان میں ہی روزہ افطار کر رہے ہیں۔

ٹی وی کیمروں میں فیورینتینا کے لیے کھیلنے والے مراکش کے مڈفیلڈر سفیان امرابط کو کیلا کھاتے ہوئے اور پانی پیتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ پس منظر میں ٹیم کے ساتھی لوکا رانیری کے لیے طبی معالج کو بلایا گیا۔

یہ لمحہ پانچ منٹ کے اضافی وقت کے ساتھ 91:34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا اور فیورینتینا ایک گول کے ساتھ انٹر میلان سے آگے تھی۔

Related Posts