اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پرتین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے این سی او سی نے 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے صرف تین چھٹیوں کی حتمی منظوری دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21، 20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لئے خوشخبری، حکومت کا عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، اُس نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ چھٹیاں تین ہوں گی۔
وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا pic.twitter.com/6196KVI4YH
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 13, 2021