شدید گرمی سے عازمین حج نڈھال، درجنوں اسپتال پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی گارڈین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب میں حسب روایت ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور شدید گرمی میں ہی ایک بار پھر موسم حج کا آغاز ہوگیا ہے۔

شدید گرمی سے بعض مقامات پر عازمین حج بھی متاثر ہوئے ہیں، سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میدان عرفات میں 81 عازمین حج ہیٹ اسٹروک اور شدید گرمی کے باعث تھکن کا شکار ہوئے ہیں۔

عرب نیوز آؤٹ لیٹ سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق مذکورہ عازمین حج کا معالجہ جاری ہے۔

انہوں نے گرمی کی موجودہ صورتحال میں حج پروٹوکول کا اعادہ کرتے ہوئے  کہا کہ شام 4 بجے تک تمام عازمین حج کو چھاؤں یا خیموں میں رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عرفہ پورا کا پورا موقف ہے، جہاں چاہیں کھڑے ہوجائیں، اس کے لیے جبل رحمت جانا ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال اور زیادہ سے زیادہ پانی پینا ضروری ہے۔

Related Posts