پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافہ کردیا گیا

خیال رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 280 روپے لٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل فی لٹر 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اوگر نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کے لئے گیس 16 سے 113 فیصد مہنگی کردی گئی ہے جبکہ گھریلو صارفین کو 12 مختلف پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

Related Posts