بھارتی شہری سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا۔

پولیس کے مطابق پاکستان پہنچنے والا بھارتی شہری سماعت اور گویائی کی قوت سے محروم ہے جسے ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں ایک گمشدہ گونگا اور بہرہ آدمی ملا ہےجو اپنا نام و پتا بتانے سے قاصر ہے۔ مذکورہ شخص نے اشاروں میں بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آیا ہے۔

حکام کی جانب سے گمشدہ شخص کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دیے گئے ہیں اور کھانا بھی کھلایا گیا ہے۔

دوسری جانب مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ایک بار پھر دریائے ستلج کی سطح بلند ہونے لگی ہے اور ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 71604 اور اخراج 62639 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث ہیڈ سلیمانکی اور ضلع بہاولنگرکی حدود میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولنگر میں سیلابی پانی سے دریائی پٹی سے ملحقہ درجنوں بستیاں متاثر ہوئی ہیں جب کہ پانی سے پاکپتن میں دریائی پٹی سے ملحقہ علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں، زیرآب آنے والے علاقوں میں ریسکیو کا آپریشن جاری ہے، اب تک 6 ہزار 13لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے، حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیکڑوں ایکڑپرکاشت فصلیں تباہ ہوگئیں۔

Related Posts