ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کا فیصلہ، حکومتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بھی شریک ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ، طارق فاطمی شامل ہیں جبکہ حساس ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔

کمیٹی بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ کے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شمولیت پر غور کرے گی اور خاص طور پر احمد آباد کو پاکستان بمقابلہ بھارت کے متوقع مقابلے کے مقام کے طور پر جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی سی بی نے ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضامندی ظاہر کردی

بعدازاں کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی جو میگا ایونٹ میں ملک کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے میچز میں ردوبدل کیا ہے جبکہ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے، یہ میچ اب 10 اکتوبر کو ہوگا۔

Related Posts