سفاکی کی انتہا، مسلح ڈاکوؤں نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اب کوئی محفوظ نہیں رہا ہے، فوٹو اے آر وائی

بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا۔

کراچی کے ضلع کیماڑی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 3 پٹنی محلے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمرموٹرسائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے،  اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑگئے، ملزمان نے اسکول کے بچوں سےکچھ فاصلے پر موٹرسائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر ان سے موبائل فون چھین لیا۔

 اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں، متاثرہ اسکول کے بچوں نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ سال 2024 کے دوران شہر میں 70,628 اسٹریٹ کرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

ان وارداتوں میں 112 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق اور 400 زخمی ہوئے۔ اس عرصے میں 266 گاڑیاں چھینی گئیں اور 1,750 چوری کی گئیں، جبکہ 8,053 موٹر سائیکلیں چھینی اور 41,323 چوری کی گئیں۔ مزید برآں 19,236 موبائل فونز بھی چھینے گئے۔

Related Posts