حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ارب سے زائد کا نیا بوجھ ڈال دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پاکستان کیلئے ایک اور اچھی خبر، یورپی یونین کے بعد پی آئی اے اب برطانیہ کیلئے بھی اڑان بھرے گی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے بل میں ایک ماہ کیلئے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافےکا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہوگا، اس کے علاوہ ونٹرپیکج کے تحت بجلی کے اضافی استعمال پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبرمیں ختم ہوگئی تھی۔

گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ایک روپے74 پیسے فی یونٹ تھی۔

Related Posts