حکومت نے مولانا غفورحیدری کوڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

abdul ghafoor haidri
حکومت نے مولانا غفورحیدری کوڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرمولانا غفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش۔

جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد پرویزخٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے آفر کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی بن جائیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے آپ کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی آفر کی گئی توان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہماری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، فی الوقت صادق سنجرانی ہی ہمارے چیئرمین ہیں۔ ابھی تک اس حوالے سے پی ڈی ایم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کوئی حکومتی آفر نہیں ہوئی۔

مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیساتھ ملاقات میں ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جسے تسلیم ہی نہیں کرتے، اُس حکومت کی آفر ہمارے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پاس تمام پارٹیوں کے ممبران بیٹھے تھے، میٹنگ کے دوران کوئی گفتگو نہیں ہوئی، تاہم میٹنگ کے بعد پرویز خٹک نے گفتگو میڈیا کے سامنے کی۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے، ہم اس کے پابند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے۔ حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہارس ٹریڈنگ2018ویڈیواسکینڈل،الیکشن کمیشن کی ن لیگ کونئی درخواست دائرکرنے کی ہدایت

Related Posts