حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنیکی تیاری کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔

ایک طرف پیٹرول سستا کرکے عوام کو ریلیف تو دوسری جانب حکومت گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرکے مہنگائی میں پسے عوام پر نیا بم گرانے کی خواہاں ہے۔

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

ستمبر میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 100 فیصد کا نمایاں اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے، ای سی سی سے حتمی منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا، گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو شارٹ فال 21 ارب تک بڑھ سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک گیس کے گردشی قرضہ میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی تھی۔

Related Posts