راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا ہے، یہ جلد گرنے والی ہے، حکومت دھڑام سے نیچے گر جائے گی.
شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا جتنی آج تنگ ہے پہلے اتنی نہیں تھی۔بجلی ہے نہ پانی، گیس ہے نہ گھی۔
چین سے امداد فوج کی وجہ سے مل رہی ہے، انہیں کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں،سب موجودہ حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں بیساکھیوں کا سہارا ہے۔
گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما مراد سعید سمیت دیگر نے بھی حکومت کو ہدف تنقید بنایا، ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا دروازہ ہے، حکومت نے صوبے کے بجٹ میں پچاس فیصد کٹوتی کر دی جس سے خطے کی ترقی کا سفر رک جائے گا۔
مزید پڑھیں: ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مونس الٰہی