پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دی گلاس ورکر
(فوٹو: دی گلاس ورکر، اسکرین گریب)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک کی پہلی اینی میٹڈ فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کا نام بھی سامنے آگیا۔ فلم دی گلاس ورکر آئندہ ریلیز ہوگی۔

ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب پر اینی میٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کا ٹریلر 27 اپریل کوریلیز کیا گیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے 7 لاکھ 45 ہزار بار دیکھا اور 53 ہزارصارفین نے ٹریلر کو پسندیدگی کی سند عطا کی۔

ڈیجیٹل سطح پر مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کردہ فلم ”دی گلاس ورکر“ کی ہدایتکاری کے فرائض عثمان ریاض نے سرانجام دئیے جبکہ فلم کا پہلا ٹریلر انگریزی زبان میں ریلیز کیا گیا جسے عثمان ریاض نے تخلیق کیا ہے۔

فلم کی کہانی

وینسنٹ ایک کمسن لڑکا ہے جس کے کردار کے گرد دی گلاس ورکر کی کہانی گھومتی نظر آتی ہے۔ کہانی کے اس ننھے منے ہیرو کے والد کانچے کے فن پارے تیار کرنے کا کام کرتے ہیں اور وینسنٹ میں فن پارے تخلیق کرنے میں دلچسپی لینے لگتا ہے۔

آگے چل کر وینسنٹ الیز نامی لڑکی سے دوستی کرلیتا ہے اور لڑکی وینسنٹ کے والد کی دکان پر بار بار آنے لگتی ہے جسے وینسنٹ کانچ کے دلکش فن پاروں کو تحفے کے طور پر پیش کرنے لگتا ہے۔

آئندہ ماہ 26 جولائی کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں فلم دی گلاس ورکر ریلیز کی جائے گی۔ اس سے قبل فلم کو عالمی اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرے گی۔

Related Posts