صوبے بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم پورے آب و تاب سے جاری ہے،روشن علی شیخ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبے بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم پورے آب و تاب سے جاری ہے،روشن علی شیخ
صوبے بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم پورے آب و تاب سے جاری ہے،روشن علی شیخ

کراچی:سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ روشن علی شیخ نے حالیہ کورونا کرائسز میں محکمہ بلدیات سندھ کو کلیدی کردار کا حامل قرار دیا ہے، صوبے بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم بھی پورے آب و تاب سے جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری بلدیات سندھ نے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز کے ہنگامی دورے کے موقع پر کیا۔ روشن علی شیخ نے بتایا کہ صوبے کی موجودہ صورت حال میں تمام بلدیاتی محکموں، ذیلی اداروں بالخصوص سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت کچرے کو ٹھکانے لگانے کے علاوہ صوبے بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم بھی پورے آب و تاب سے جاری ہے۔

روشن علی شیخ نے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ کی واضع ہدایات کے تحت تمام اضلاع کے ڈپٹی اور میونسپل کمشنرز کو پابند کیا گیا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والی صفائی و جراثیم کش کاوشوں کو بذات خود مانیٹر کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔

سیکرٹری بلدیات سندھ کے مطابق گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز پر تعینات عملہ،ڈرائیورز اور تمام سینٹری اسٹاف کو حفاظتی لباس، ماسک، سنیٹائرز، دستانوں کی فراہمی یقینی بنادی گئی ہے تاکہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ اپنی اور دوسری انسانی جانوں کا تحفظ بھی یقینی بنایا جاسکے۔

روشن علی شیخ کے مطابق صوبے بھر کی تمام یونین کونسلوں اور ٹاون کمیٹیوں تک جراثیم کش اسپرے اور صفائی مہم کا دائرہ کار پھیلادیا گیا ہے جس کے تحت ہر گلی، محلے اور علاقے کو کارونا کی وبا سے پاک کرنے کا مشن روز بروز قوت پکڑ تا جارہا ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ کے زیر اہتمام قائم ہیلپ لائن 1093 کی افادیت کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے۔

روشن علی شیخ نے مزید بتایا کہ آئندہ چند روز میں محکمہ بلدیات سندھ کا ہیلپ لائن نمبر ایک اور منفرد اور جدید سہولت بھی متعارف کروارہا ہے جو کہ پورے ملک کے لئے اپنی نوعیت کی بہترین مثال ثابت ہوگی۔

Related Posts