اسرائیل کے ساتھ روابط کے متعلق دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ اس کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

اس حوالے سے وزارت تجارت کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی اور بے روزگاری ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جاسکتی ہے۔شیخ رشید

وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کی افواہیں سراسر پروپیگنڈا ہیں۔

ترجمان وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نہ تو تجارتی تعلقات ہیں نہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزارت تجارت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریس ریلیز میں پاکستان اسرائیل تجارت کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔

اس معاملے پر وزارت تجارت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے کوئی تجارتی تعلقات نہیں اور پاکستان اس کا ارادہ بھی نہیں رکھتا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک یہودی پاکستانی نے یروشلم اور حیفہ کے 3 تاجروں کو ذاتی حیثیت میں فوڈ سیمپل بھیجے، اس نے متحدہ عرب امارات کے ذریعے فوڈ سیمپل بھیجے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کی حکومت نے اسرائیل فوڈ سیمپل بھیجنے کی حمایت نہیں کی، فوڈ سیمپل اسرائیل بھجوانے میں کوئی بینکنگ یا سرکاری چینل شامل نہیں تھا۔

وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق اس معاملے پر یو اے ای کے ساتھ ہماری بات چیت ہوئی ہے، اشیاء کے اوریجن کے معاملے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ تجارت میں 96 فیصد اشیا پر ٹیرف کم کیا ہے، یو اے ای سے اسرائیل جانے والے تاجروں کو فائدہ پہنچا ہے۔

Related Posts