کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سال 2023کی پہلی چوری کی واردات

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سال 2023کی پہلی چوری کی واردات
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سال 2023کی پہلی چوری کی واردات

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں سال 2023کی پہلی چوری کی واردات ہوئی، جس دوران بنگلے میں موجود 50لاکھ سے زائد مالیت کی رقم اور زیور چوری کرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق مالک مکان کا کہنا ہے کہ فیملی سمیت شہر سے باہر تھا، پڑوسی نے اطلاع دی کہ آپ کے گھر سے توڑ پھوڑ کی آوازیں آرہی ہیں۔

جس پر گھر واپس آکر دیکھا تو سارا سامان بکھرا پڑا تھا۔الماری کا لاکر جس میں 50لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی طلائی زیورات موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب سی ویو پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق زخمی لڑکا اور لڑکی سی ویو پر گھومنے آئے تھے اور موٹر سائیکل سوار2 ملزمان نے لڑکی کو چھیڑنے کی کوشش کی تو لڑکے کا ملزمان سے جھگڑا ہوگیا۔

ملزمان نے وہاں سے جاتے وقت لڑکا اور لڑکی پر فائرنگ کی جس سے دونوں زخمی ہوگئے، لڑکا اور لڑکی زخمی حالت میں اپنی موٹرسائیکل پر سول اسپتال گئے۔

مزید پڑھیں:عدالت نے پولیس کو شہباز گِل کی گرفتاری سے روک دیا

اسپتال سے پولیس کو زخمیوں کی اطلاع دی گئی۔لڑکی منگھوپیر کی رہائشی اور لڑکا گارڈن کا رہائشی ہے، ملزمان نے زخمیوں سے کوئی قیمتی چیز نہیں لوٹی۔

Related Posts