کاروباری ہفتے کا پہلا روز بھاری پڑگیا؛ 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Severe downturn in Pakistan Stock Exchange; trading halted
(فوٹو؛ فائل)

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا رجحان دیکھا گیا۔100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز میں اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان دیکھا گیا جس کے باعث 1 لاکھ 39 ہزار 201 تک پہنچا تاہم اختتامی لمحات میں شیئرز کے فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کی کمی سے ہوئی جو کہ گزشتہ سیشن کے 138,597 پوائنٹس کے مقابلے میں 138,217 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران مجموعی طور پر 220,882,975 حصص کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ کاروباری روز 609,443,979 حصص کے مقابلے میں گزشتہ کاروباری روز 31.624 ارب روپے کے مقابلے میں 15.034 ارب روپے رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 479 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 193 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 245 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 41 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ بینچ مارک KSE-100 جمعہ کو 68 پوائنٹس گرا، جو 0.05 فیصد کی منفی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے، گزشتہ کاروباری دن کے 138,665 پوائنٹس کے مقابلے میں 138,597 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Posts