جہاں پیسوں کی بات آتی ہے لشکر زرداری کی رال ٹپک جاتی ہے، خرم شیرزمان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khurram Sher Zaman expresses anger in Sindh Assembly

کراچی:تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول پارٹی کے چیئرمین کی بجائے کسی این جی اوکے سربراہ لگ رہے ہیں، جہاں پیسوں کی بات آتی ہے لشکر زرداری کی رال ٹپک جاتی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول نے سندھ کی عوام کے کروڑوں روپے دورے پر ضائع کیے۔بلاول زرداری پارٹی چیئرمین کی بجائے کسی این جی او کے سربراہ لگ رہے ہیں،18ویں ترمیم کا بھاشن دینے والے ٹینٹ اور راشن دینے کی حیثیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کی عوام کے کروڑوں روپے ضائع کرنے والے بلاول صرف یہ بتانے کے لیے دورے کررہے ہیں کہ وفاقی حکومت نے پیسے نہیں دیئے، بلاول کو واضح کردیں کہ یہ پیسہ ان کا نہیں سندھ کے عوام کا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جہاں پیسوں کی بات آتی ہے تو لشکر زرداری کی رال ٹپک جاتی ہے، اگر ایک ڈویژن کے لوگوں کی بھی صحیح طرح سے مدد نہیں کرسکتے تو خدارا سندھ کی جان چھوڑ دیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ٹینٹ اور راشن کے نام پر سندھ کے غیور عوام کی تذلیل کی جارہی ہے، بلاول زرداری سندھ کے لوگوں میں نفرتوں کا بیج بو رہے ہیں، سندھ حکومت نے سندھ میں ہیلتھ کارڈ دینے کی مخالفت کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں خرم شیرزمان نے کہا کہ18ویں ترمیم زرداری گروپ کے لیے سندھ لوٹنے کی ترمیم ہے، بلاول جتنا شور مچائیں ان کی حکومت کو وفاق براہ راست پیسے نہیں دے گا، وفاق براہ راست سندھ کے عوام پر پیسہ خرچ کرے گا۔

Related Posts