اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) قانون میں ترمیم کے آرڈیننس کو عوام کے سامنے لائے۔
سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ قانون شہادت حکم کے تحت آرڈیننس ایک پبلک دستاویز ہے جسے عوام کے سامنے لانا ہوتا ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تمام وزارتیں اور محکمے آرڈیننس کی کاپی مہیا کرنے سے انکار کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے اجرا کے بعد اسے چھپانا پی ٹی آئی حکومت کا وتیرہ بن گیا ہے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس کی منظوری سے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے تابع ہو جائے گا، جو آئی ایم ایف کے ماتحت کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ