پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی نامور اور مقبول ادا کارہ مومل خالد عثمان نے دین کے لئے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔
انسٹاگرام پر ادا کارہ کی تمام نئی تصاویر حجاب کے ساتھ ہیں اور وہ مختلف علمائے کرام کے بیانات بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔
ایک پوسٹ پر مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ دوبارہ ڈراموں میں کب واپس آئیں گی تو مومل نے بتایا کہ وہ اب شوبز میں کام نہیں کریں گی۔
View this post on Instagram
26 سالہ نوجوان ادا کارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں ٹی وی ڈرامے ’خود غرض‘ سے کیا تھا جبکہ ’بیچاری قدسیہ‘ اور ’میرے ہم نشیں‘ میں بھی وہ ادا کاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ 2017 میں اداکارہ مومل خالد کی شادی عثمان پٹیل سے ہوئی تھی اور اب ان کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔