انگلش کرکٹر نے عمران خان پر حملے کو دورہ پاکستان کیلئے پریشان کن قرار دیدیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ پریشان کن ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مارک ووڈ نے بتایا کہ انہیں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) پر بھروسہ ہے کہ اگر سیکورٹی خدشات ہیں تو وہ اس کا جائزہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق کپتان سرفراز احمد گلو کار بن گئے، گانے کی ویڈیو وائرل

مارک ووڈ پاکستان میں 7 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں شامل تھے جو ستمبر اور اکتوبر میں کھیلی گئی تھی، 32 سالہ کھلاڑی انگلینڈ کے اس اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں جو دسمبر میں راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں سری لنکا کے ساتھ مقابلے سے قبل مارک ووڈ نے رپورٹرز کو بتایا کہ ظاہر ہے یہ صورتحال اچھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ سابق کرکٹر ہیں لہٰذا وہ ہمارے قریب ہیں، اور یہ خبر بہت افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے لحاظ سے (ٹی 20 کا دورہ) میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ دورہ شاندار تھا، ہمارا اچھا خیال رکھا گیا لیکن میں جھوٹ بولوں گا اگر یہ کہوں کہ میں پریشان نہیں ہوں کیونکہ ہمیں واپس وہاں جانا ہے جہاں پر صورتحال پریشان کن ہے۔

مارک ووڈ نے کہا کہ جو لوگ اوپر بیٹھے ہیں، جو بھی ہوتا ہے، ان لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے، تاہم یہ پریشان کن ہے کہ بطور کرکٹر آپ ایسے ملک میں جا رہے ہیں جہاں بدامنی ہے، اس معاملے کو دیکھنا ہمارا نہیں ملک کا کام ہے، ہمیں اپنے سیکورٹی اہلکاروں پر بھروسہ ہے، جو یہ بتاتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔

Related Posts