الیکشن میں ایک سے دو مہینے کی تاخیر ہوسکتی ہے، خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نومبر میں انتخابات ہوجائیں گے البتہ انتخابات میں ایک سے دو مہینے کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 9 اگست کی شام تک اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی جس کے بعد آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات کرانے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے البتہ مخصوص حالات میں الیکشن کمیشن ایک سے دو مہینے کے لیے الیکشن کرانے میں تاخیر کر سکتا ہے لیکن اس سے زیادہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایپکس کمیٹی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی منظوری دیدی

قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ منگل کی رات 10 بجے تک ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کامران ٹیسوری کا نام دیا ہےجبکہ پیپلز پارٹی بھی ایک دو نام دے گی، مولانا فضل الرحمان نے کہہ دیا ہے کہ وزیراعظم جو فیصلہ کریں گے انہیں منظور ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر سب نے اتفاق کرلیا ہے، آئینی تقاضہ ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی چاہیے، دسمبرتک حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونا ہے، اگرحلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری کے تیسرے ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے۔

Related Posts