آفریدی سے ملاقات کے بعد بزرگ خاتون کا انتقال، لالا افسردہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آفریدی سے ملاقات کے بعد بزرگ خاتون کا انتقال، لالا افسردہ ہوگئے
آفریدی سے ملاقات کے بعد بزرگ خاتون کا انتقال، لالا افسردہ ہوگئے

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کرنے والی بزرگ خاتون دار فانی کو خیر باد کہہ گئیں، جس کے بعد سابق کرکٹر افسردہ ہوگئے۔

سابق کپتان نے ٹوئٹر پر میگا اسٹار لیگ کے اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر میرا دل ٹوٹ گیا کہ ایم ایس ایل کے میچ میں ہم سے ملنے کے فوراً بعد ماں جی کا انتقال ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون شاہد آفریدی سے محبت کے ساتھ ملتی ہیں جب کہ سابق کپتان بھی ان کے ساتھ بہت ہی احترام اور عزت کے ساتھ پیش آئے۔

شاہد آفریدی کا کیپشن میں کہنا تھا کہ خاتون ان کے پاس آئیں اور کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، ساتھ ہی کرکٹر نے ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون ناصرف شاہد آفریدی بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل سے بھی ملاقات کرتی ہیں۔شاہد آفریدی نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں معذور مداح سے بھی ملاقات کی اور شائقین میں چیزیں بھی تقسیم کیں۔

Related Posts