مصری دلہن نے شوہر کو بانہوں میں اٹھا لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصرمیں سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی جانب سے اپنے شوہر کو شادی کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر فرط جذبات سے بانہوں میں اٹھانے کی ویڈیو پر صارفین ملے جلے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو پر بعض صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ کسی بیوی کا اپنے مزاجی خدا کو ایسے سرعام بانہوں میں اٹھا لینا ہماری روایات اور اقدار کے منافی ہے۔ تاہم بعض نے اسے جوڑے کی نجی زندگی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے انہیں نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آزادی اظہار پر دوغلان پن، ہولو کاسٹ کے متعلق تبصرہ کرنے پر فرانس نے فلسطینی صدر سے ایوارڈ واپس لے لیا

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے منفرد کلپ پر زبردست فیڈ بیک دیکھنے میں آیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے پسند کیا ہے تاہم اس کی حمایت میں رائے کم ہی آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بننے والی خاتون جنہیں سفید عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ’’کہ اس کا نام ندیٰ حاتم ہے اور ایک سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔ تاہم شوہر سے محبت کی کہانی چار سال پرانی ہے۔

’’ہم نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کو غیر روایتی یعنی آؤٹ آف دی باکس سوچ طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا۔ یہ ہماری شادی کی تقریب نہیں تھی۔‘‘

ندیٰ نے مزید کہا کہ “یہ واقعہ اچانک اور فطری تھا اور اس سے پہلے اس کا اہتمام یا اتفاق نہیں کیا گیا تھا۔ ہم مذاق کررہے تھے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ فوٹو گرافر سے میں نے مذاق میں کہا کہ اگر میں ان کو بانہوں میں اٹھا کر ویڈیو بنواؤں تو فوٹوگرافر نے بے ساختہ کہا کہ اگرآپ ایسا کرسکتی ہیں تو کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ویڈیو کو بہت زیادہ پروموٹ کیا گیا اور اس پر فیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا۔

ندیٰ نے کہا کہ اس کا شوہر تو ’’سر پر اٹھائے جانے کے لائق ہے۔‘‘سوشل میڈیا پر ردعمل کے دوران اس پر ناپسندیدگی اور غصے کا اظہار کرنے والے صارفین کے تبصروں میں جوڑے کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Posts