جڑانوالہ واقعے کے بعد مساجد کے دروازے مسیحی برادری کیلئے کھول دیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے  واقعے میں متعدد  چرچ تباہ ہونےکے بعد مساجد کے دروازے مسیحی برادری کے لیے کھول دیےگئے۔

ناظم اعلیٰ متحدہ جمعیت اہلحدیث فیصل آباد ڈویژن سکندر حیات ذکی نے جڑانوالہ کے مسیحی افراد کو  مساجد میں عبادات کرنےکی دعوت دیتے ہوئےکہا ہےکہ جڑانوالہ کی تمام مساجد کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کا ڈاکٹر جو ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک امراض کا مفت علاج کرتا ہے

سکندر حیات ذکی کا کہنا ہےکہ اسلام احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، جس طرح مسجد اور قران پاک کی توہین جرم ہے اسی طرح چرچ ، توریت اور  زبور کی توہین بھی جرم ہے۔

آرمی سالویشن چرچ جڑانوالہ کے انچارج میجر معشوق مسیح نے سکندر حیات ذکی کی دعوت کو اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مسجد سے 2 بار وفد آیا اور ہمیں دعوت دی کہ وہ اس حالت میں چرچ میں عبادت نہ کریں بلکہ آپ مسجد میں آئیں،  صبح 9 بجے آپ کے لیے مسجد کھول دی جائےگی۔

Related Posts