قیامت خیز گرمی نے 10 نشئیوں کی جان لے لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بی بی سی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر نشے کے عادی 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ شدید گرمی کے باعث جان سے گزر گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  دن بھر میں 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں پولیس نے کارروائی کے بعد شناخت کے لیے سرد خانوں میں منتقل کردیا ہے۔

ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ شہر میں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے نشے کے عادی افراد 10 نے دم توڑ دیا، اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں گلبہار، لانڈھی، لیاری، گودام چورنگی، ڈیفنس اور خمیسو گوٹھ سے ملی ہیں۔

دریں اثنا اتوار کو شہر میں گرمی کی غیرمعمولی لہر کے سبب پارہ 40 ڈگری کو عبور کرگیا، سمندری ہواؤں کی بندش کے نتیجے میں موسم انتہائی گرم و مرطوب رہا، ہیٹ انڈیکس 52 ریکارڈ ہوا، گرمی کی لہر مزید 3 روز برقرار رہ سکتی ہے۔

اتوار کو دن کا آغاز انتہائی گرم ومرطوب موسم سے ہوا، جس کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 31 اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا، بعدازاں بتدریج بڑھتے درجہ حرارت و نمی کے تناسب کی وجہ انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا۔

Related Posts