قوت گویائی اور سماعت سے محروم نوجوان دوسروں کیلئے مثال بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوت گویائی اور سماعت سے محروم نوجوان دوسروں کیلئے مثال بن گیا
قوت گویائی اور سماعت سے محروم نوجوان دوسروں کیلئے مثال بن گیا

اسلام آباد:قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم نوجوان نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بنایا اور کامیاب کاروبار شروع کرکے دوسروں کے لئے مثال بن گیا۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان مبین جو کہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم ہے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کر رکھی ہے اور انتہائی محنتی اور خوددار شخصیت کے حامل ہیں۔

مبین اپنے ذاتی تین فوڈ کارٹ چلا رہا ہے،مبین کے ا سٹاف میں شیف سے لیکر ڈلیوری بوائے تک سب خصوصی نوجوان ہیں، ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بطور ٹرانسلیٹر مبین کے بڑے بھائی اقبال نے بتایا کہ مبین مجھ سے چھوٹا ہے اور بہت ہی خود دار ہے۔

مبین کے بڑے بھائی کا کہنا تھا کہ ایک دن مبین نے مجھے اشاروں میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کون سا کام شروع کیا جائے جس میں میں بچت بھی ہو اور میں اپنے جیسے خصوصی افراد کو بھی روزگار مہیا کر سکوں۔

تو میں نے اسے مشورہ دیا کہ فوڈ کا کام شروع کر لو، اس کے بعد مبین نے فوڈ کارٹ کے لیے موٹرسائیکل خریدا اور پھر کارٹ کو انجینئر کے ساتھ مل کر خود ڈیزائن کیا،ابھی مبین کے پاس تین فوڈ کارٹ ہیں،جو اس نے مختلف علاقوں میں لگا رکھے ہیں۔

تقریبا دس سے زیادہ اپنی کمیونٹی کے افراد کو روزگار مہیا کیا ہوا ہے،اس کے علاوہ مبین اپنے سٹاف کو بہت اچھی تنخواہ دے رہا ہے اور خود کم پیسے رکھتا ہے،مبین نے درپردہ چار فیملز کی کفالت کا بھی بیڑا اٹھا رکھا ہے۔

مبین کہتا ہے کہ محنت سے روزی کمانے والا اللہ تعالی کا دوست ہے،میں نے قرآن میں پڑھا ہے، میں اپنی محنت سے روزی کماتا ہوں تو مجھے سکون ملتا ہے کہ میں اس قابل ہو کہ اپنی کمیونٹی کی مدد کر رہا ہوں۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کسٹمر کا کہنا تھا کہ ان کافوڈ تازہ مزیدار اور لذیز ہوتا ہے،یہ ایمانداری سے ہمارے سامنے فریش مٹیریل سے فوڈ تیار کرتے ہیں،ان کے پاس تازہ فوڈ دستیاب ہوتا ہے اور کافی رش ہوتا ہے۔

ہم لوگ زیادہ تر ان سے فوڈ لے کر جاتے ہیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور ساتھ ہی ان کی مدد بھی ہوجاتی ہے، مبین کے بڑے اقبال نے بتایا اپنے فوڈ کارٹ کا نام ا کے کھا جا بھی مبین نے خود تخلیق کیا۔

مزید پڑھیں: قوت سماعت اور گویائی سے محروم نوجوان طلحہٰ خان معذور افراد کیلئے مثال بن گیا

فوڈ کارٹ کی تیاری کے تمام مراحل کے موقع پر مبین خود موجود ہوتا تھا،اب مبین ماشاء اللہ کامیاب ہو چکا ہے،یقینا ایسے باہمت با عزم نوجوان ہمارے ہیرو ہیں جو کہ معاشرے کے لئے خیر و برکت ہیں اور معاشرے پر بوجھ نہیں ہیں۔

Related Posts