موجودہ پی ٹی آئی حکومت عقیدہ ختم نبوت کی محافظ ہے‘فیاض الحسن چوہان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“بنا رکھا ہے‘ فیاض الحسن چوہان
ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“بنا رکھا ہے‘ فیاض الحسن چوہان

لاہو ر:وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ پی ٹی آئی حکومت عقیدہ ختم نبوت کی محافظ ہے، کوئی مائی کا لال پاکستان میں ختم نبوت اور ناموس رسالت سے متعلق قوانین ختم کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سمیت ہر علاقائی و عالمی فورم پر ناموس رسالت کے لیے آواز اٹھانے والے واحد حکمران ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایوان اقبال لاہور میں حق چار یار کانفرنس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ خلفائے راشدین کا طرز حکمرانی عوام کی فلاح و بہبود کے اصول پر قائم تھا اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام حق چار یار کے نظام کی تقلید میں ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا خواب ہے کہ کوئی رات کو بغیر چھت کے اور بھوکا نہ سوئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے موجودہ حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے الزامات لگا رہی ہیں۔

لیکن جب تک فلسطین کو اس کے تمام حقوق نہیں مل جاتے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دشمن ممالک نے پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی بہتیری کوششیں کیں، لیکن ناکامی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انڈین را، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ ہر وقت پاکستان کو فرقہ واریت کے ذریعے شام، لیبیا، یمن بنانے پر تلے ہیں لیکن پاکستان میں تمام مکتبہ ہائے فکر کے علما نے عوام کے ساتھ ملکر فرقہ واریت کو شکست دی ہے۔

Related Posts