جس عدالت نے نواز شریف کو باہر بھیجا وہ شہباز شریف سے جواب طلب کرے،فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،فواد چوہدری
برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میری بات مانتے تو نوازشریف کو جانے ہی نہ دیتے،نواز شریف کو واپس لانے کے لئے لائحہ عمل فروغ نسیم اور اور شہزاد اکبر بنائیں گے،جس عدالت نے نواز شریف کو باہر بھیجا وہ شہباز شریف سے جواب طلب کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے میں ایک ہی آدمی سنجیدہ ہے اور وہ فضل الرحمن ہے، مریم نواز اتنی اہم تھوڑی ہیں کہ کابینہ میں زیر بحث لایا جائے،چاروں صوبوں میں گورننس کے مسائل وزرائے اعلیٰ کی وجہ سے ہیں، وزرائے اعلیٰ اگر نیند سے نہیں جاگے تو پاکستان کا بہت نقصان ہوگا۔

ا یف اے ٹی ایف سے نکلنا پاکستان کے مستقبل کا سوال ہے، اپوزیشن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے پاکستان کا دنیا میں وقار خراب کررہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری بات مانتے تو نواز شریف کو جانے ہی نہ دیتے، نواز شریف کو واپس لانے کے لئے لائحہ عمل فروغ نسیم اور اور شہزاد اکبر بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز اتنی اہم تھوڑی ہیں کہ انہیں کابینہ میں زیر بحث لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت گرانے میں ایک ہی آدمی سنجیدہ ہے اور وہ فضل الرحمن ہے، جب سے فضل الرحمٰن کی دیہاڑی بند ہوئی ہے وہ ہر ایک کے دروازے پر اپنا جلسہ لے کر پہنچ جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ کوئی آدمی مولانا فضل الرحمان اور ان کے گروپ کا لیڈر بننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو چاہیے کہ وہ دو سال مزید صبر کر لیں ابھی وہ نوجوان ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ ڈاکٹر نے نواز شریف کی رپورٹس کی بنیاد پر باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، مسئلہ ڈاکٹرزکا نہیں مسئلہ رپورٹ کا ہے کہ وہ کیسے بنیں۔

اب تو نوازشریف ٹھیک ہیں اور گھوم پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں میں گورننس کے مسائل وزرائے اعلیٰ کی وجہ سے ہیں، فواد چوہدری نے کہاکہ وزرائے اعلیٰ اگر نیند سے نہیں جاگے تو پاکستان کا بہت نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سترہ ٹریلین پنجاب اور 14 ٹریلین سندھ میں خرچ کیا گیا، بلوچستان میں 7 ٹریلین خرچ کیا گیا کوئی ان سے حساب تو لے۔فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا سافٹ ویئر ایکسپوٹر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس پے پال کی سہولت نہیں کیونکہ ہمیں ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن غیرسنجیدہ لوگوں کا گروہ ہے، ان کو اندازہ نہیں کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے وہ پاکستان کا دنیا میں وقار خراب کررہے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف سے نکلنا پاکستان کے مستقبل کا سوال ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ ان کی اپنی منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف میں گیا، انہوں نے منی لانڈرنگ کے لیے قانون بھی نہیں بنائے، ایسے لگتا تھا کہ منی لانڈرنگ پاکستان میں حلال ہے، پاکستان سے پیسے کمائیں اور اسے باہر بھیج دیں اور کوئی پوچھے بھی یہ ممکن نہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن سنجیدگی کا مظاہرہ کرے یہ قوانین پاکستان کے لئے ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ نواز شریف فراڈ کرکے بیرون ملک ہے، جس عدالت نے نواز شریف کو باہر بھیجا وہ شہباز شریف سے جواب طلب کریں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان اور ہماری نواز شریف سے لڑائی کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو اعشاریہ 7 ارب واپس کر دیں پھر نواز شریف کہیں بھی چلے جائیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

Related Posts