چینی صدر نے مقامی طور پر تیار کی گئی کورونا ویکسین لگوالی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی صدر نے مقامی طور پر تیار کی گئی کورونا ویکسین لگوالی
چینی صدر نے مقامی طور پر تیار کی گئی کورونا ویکسین لگوالی

بیجنگ:چائنا کے صدر شی جن پنگ اور چین کی دیگر اہم شخصیات کو مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین لگادی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں اعلیٰ سیاسی شخصیات کی صحت کے حوالے سے خبریں عموماً عوام اور میڈیا سے دور رکھی جاتی ہیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب سربراہ زینگ یکسن کے مطابق اعلیٰ حکام کو کورونا کی ویکسین لگنے کا مطلب ہے کہ چین کی اعلیٰ قیادت مقامی سطح پر تیار کی گئی ویکسین سے مطمئن ہیں۔

تاہم برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی حکام کی جانب سے اس خبر کو عوامی سطح پر جاری کرنے کا مقصد ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث بوسٹر ڈوز کی مہم کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ چین نے کورونا کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے، ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ اور آئسولیشن پر سختی سے عمل درآمد کروایا جاتا ہے جبکہ زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:مودی ذات پات کے تعصب میں مبتلا، بھارتی صدر نظر انداز، ویڈیو وائرل

رواں برس اپریل میں بھی چین کے شہر شنگھائی میں کورونا کیسز بڑھنے پر 2 ماہ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا۔

Related Posts