صحافت کا روشن چہرہ سیلابی پانی میں گم ہوگیا؛ خیبر ٹی وی کی اینکر شبانہ جاں بحق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

سیر و تفریح کے ارادے سے نکلنے والی ایک فیملی کے لیے شمالی علاقہ جات کی سیر موت کا پیغام لے آئی۔ نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن شبانہ ان کے شوہر لیاقت علی اور تین معصوم بچے بابوسر ٹاپ کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

سینیئر صحافی مقدس فاروق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ خیبر ٹی وی کی چینل کی خاتون اینکر حادثے میں 3 بچوں اور شوہر سمیت جاں بحق ہو گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اینکر پرسن شبانہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 21 جولائی کو بابوسر ٹاپ سیاحت کے لیے روانہ ہوئی تھیں مگر کچھ ہی دیر بعد ان سے مکمل رابطہ منقطع ہو گیا۔ کئی روز تک کسی قسم کی خبر نہ ملنے پر جب تلاش کا عمل شروع ہوا تو خدشہ ظاہر کیا گیا کہ گاڑی کسی قدرتی آفت یا حادثے کا شکار ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر شبانہ ان کے شوہر لیاقت، بچوں ایمل، ایمان اور دو دیگر افراد کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریسکیو ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد حادثے کی تصدیق ہو گئی۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بابوسر ٹاپ کے دشوار گزار اور غیر متوقع موسم میں اکثر سیاح حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں اور موجودہ واقعہ بھی ایک ممکنہ قدرتی آفت یا گاڑی کے بہہ جانے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

مرحومہ شبانہ طویل عرصے سے نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھیں اور اپنی ذمہ دارانہ صحافت اور نرم مزاجی کے لیے جانی جاتی تھیں۔ ان کے انتقال پر میڈیا انڈسٹری، ساتھی صحافیوں اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Posts