رواج تبدیل، دلہن گھوڑے پر اپنی بارات لے کر دُلہا کے گھر پہنچ گئی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
رواج تبدیل، دلہن گھوڑے پر اپنی بارات لے کر دُلہا کے گھر پہنچ گئی
رواج تبدیل، دلہن گھوڑے پر اپنی بارات لے کر دُلہا کے گھر پہنچ گئی

ہریانہ: دنیا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیلیاں رونماء ہورہی ہیں، جہاں ہر کسی کی کوشش ہے کہ کچھ نیا کیا جائے، انڈیا کی ریاست ہریانہ میں ایک واقعہ ایسا پیش آیا، جہاں دلہن خود اپنی بارات لے کر دولہا کے گھر پہنچ گئی۔

یہ منفرد واقعہ ریاست ہریانہ کے شہر امبالا میں پیش آیا، جہاں دلہن رواج تبدیل کرتے ہوئے گھوڑے پر بیٹھ کر دلہے کے گھر بارات لے کر پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پریا نامی دلہن سہرا پہنے اور ہاتھ میں تلوار لیے گھوڑے پر سوار ہوکر دلہے کے گھر پہنچی جبکہ بارات میں اس کے ساتھ والد، والدہ اور دیگر رشتے دار بھی ہمراہ موجود تھے۔

پریا کے والد نریندر اگروال کا بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس خیالی تاثر کو بھی توڑنا چاہتے تھے کہ لڑکیاں لڑکوں سے کمتر ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سہولیات کی عدم فراہمی، دلہا دلہن نے شادی کا مزہ کرکرا کرنے پرہوٹل پر کیس کردیا

دلہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بچپن کی خواہش پوری ہوگئی، میں بہت خوش ہوں، یہ موقع عموماً لڑکوں کی زندگی میں آتا ہے لیکن ہمارے گھر میں میرے والدین نے مجھے ایک لڑکے کی طرح پالا ہے۔

Related Posts