پاکستانی ڈراموں کی بے پناہ مقبولیت، 2022 کا کون سا ڈرامہ کس نمبر پر ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو ٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر پاکستانی ڈرامے بے حد مقبول ہیں۔پاکستانی ڈراموں  کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق رواں برس بہت سے پاکستانی ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی، اور کئی ایسے سیریلز تھے جو ریٹنگ چارٹ میں لگاتار سرفہرست رہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل، جیو ٹیلی ویژن، اور ہم ٹیلی ویژن کے 9 ڈرامے سال 2022 کے بلاک بسٹر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا گاڈز کروکڈ لائنز میں ایلس کا کردار ذہنی معذور ہے؟

ڈرامہ وہ پاگل سی 15.2 ٹی آر پی کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست، جیو ٹی وی کی سیانی 14.9 ٹی آر پی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈرامہ سیریل صنفِ آہن 13.9 ٹی آر پی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ٹی وی سیریل بیٹیاں 13.4 ٹی آر پی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، ڈرامہ سیریل شام 7 بجے نشر ہوتا ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کی ‘کیسی تیری خود غرضی 12.6 ٹی آر پی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

جیو ٹی وی کا دراڑ’ نمبر 12.3 ٹی آر پی کے ساتھ  چھٹے، اے آر وائی کا مقبول سیریل میرے ہمسفر 11.2 ٹی آر پی کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔

اسی طرح ڈرامہ سیریل حبس نے 11.0 ٹی آر پی کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ سب سے زیادہ زیر بحث سیریل پری زاد 10.7 ٹی آر پی کے ساتھ نمبر 9  پر ہے۔ 

Related Posts