ڈیجیٹل مستقبل کا آغاز، کراچی میں ملک کا پہلا اے آئی ڈیٹا سینٹر قائم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

ڈیٹا والٹ پاکستان نے کراچی میں ملک کا پہلا مکمل طور پر مقامی طور سطح پر چلنے والا مصنوعی ذہانت (AI) ڈیٹا سینٹر متعارف کرایا ہے جو ملک میں AI کے شعبے میں خودمختاری اور ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔

یہ جدید سہولت اسٹارٹ اپس، محققین، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کو جدید انفراسٹرکچر فراہم کرے گی تاکہ پاکستان کا AI کا نظام پروان چڑھ سکے۔ ڈیٹا سینٹر اعلیٰ کارکردگی والے گرافکس پروسیسنگ یونٹ (GPU) کمپیوٹنگ، سیکیورڈ کلاؤڈ انوائرمنٹس اور کلین انرجی سے چلنے والے نظام پر مبنی ہے اور مکمل طور پر ملکی خودمختار انفراسٹرکچر کے تحت کام کرتا ہے۔

ڈیٹا والٹ پاکستان کی بانی اور سی ای او مہوش سلمان علی نے کہا کہ ہم نے صرف ایک ڈیٹا سینٹر نہیں بنایا بلکہ پاکستان کے AI مستقبل کے لیے ایک لانچ پیڈ تعمیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مقامی تخلیق کاروں کو وہ ٹولز اور اعتماد فراہم کرنا ہے جس سے وہ کسی غیر ملکی پلیٹ فارم پر انحصار کے بغیر عالمی معیار کی مصنوعات تخلیق کر سکیں، یہ خود انحصاری، بااختیاری، اور پاکستان کی حقیقی ڈیجیٹل صلاحیت کو اجاگر کرنے کا سفر ہے۔

ڈیٹا والٹ کی مدد سے پاکستان میں AI اسٹارٹ اپس اب اعلیٰ معیار کی GPU سروس حاصل کر کے اپنے ماڈلز کو جلد اور کم خرچ میں تیار اور چلوا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مصنوعات کو مارکیٹ میں لانے کا وقت کم ہوگا، کمپیوٹ پاور کی کم پابندیاں ہوں گی، اور مقامی بانیوں کے لیے زیادہ خودمختاری حاصل ہوگی۔

یونیورسٹیاں اور تحقیقی ادارے بھی اس سہولت کے ساتھ شراکت کر کے بڑے پیمانے پر کام کرنے والے نظام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو ڈیپ لرننگ، علمی تحقیق، اور اپلائیڈ AI کو سپورٹ کرتا ہے۔ کاروباری اور حکومتی سطح پر ادارے حساس امور کو ایک مکمل طور پر قوانین کے مطابق اور اعلیٰ سیکورٹی والے ماحول میں رکھ سکتے ہیں، جو یقینی بناتا ہے کہ ڈیٹا ملک کے اندر رہے اور پرائیویسی اور تحفظ کے عالمی معیارات پر پورا اُترے۔

ڈیٹا والٹ کا دعویٰ ہے کہ اس کا نظام مکمل طور پر سولر انرجی پر چلتا ہے جو اسے پاکستان کا پہلا “گرین” ڈیٹا سینٹر بناتا ہے جو خاص طور پر AI کے لیے بنایا گیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق، یہ جدید انکرپشن اور زیرو ٹرسٹ آرکیٹیکچر استعمال کرتا ہے تاکہ حساس کاموں اور اہم انفراسٹرکچر کی حفاظت کی جا سکے اور تمام ڈیٹا مقامی طور پر محفوظ کیا جاتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سستے، محفوظ، اور قابل توسیع کمپیوٹر تک رسائی فراہم کر کے ڈیٹا والٹ ہر کاروباری، انجینئر، طالب علم، اور پالیسی ساز کے لیے پاکستان کے AI مستقبل کی تعمیر کے امکانات پیدا کررہا ہے۔

Related Posts