رمضان المبارک کی آمد، سستے بازاروں سے سستی اشیاء غائب، عوام پریشان

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
رمضان المبارک کی آمد، سستے بازاروں سے سستی اشیاء غائب، عوام پریشان
رمضان المبارک کی آمد، سستے بازاروں سے سستی اشیاء غائب، عوام پریشان

اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمدکے ساتھ ہی سستے بازاروں سے سستی اشیاء غائب ہوگئیں، انتظامیہ بھی کہیں نظر آرہی، افسران غائب حکام بالا صرف فوٹو صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو گئے۔

حکومت نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل دعوے تو بہت کیے مگر ان پر عمل درآمد نہیں کرایا جاسکا۔ سستے رمضان بازار میں انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس اشیائے خورد و نوش کی معیار کو یقینی نہ بنایا جا سکا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ معیاری چیزوں کی قیمت سے بازار سے کوئی خاص فرق نہیں۔ عوام جینی کیلیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں مگرچینی بازار میں موجود ہی نہیں ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکیں بند ہونے کے باعث چینی بازار میں نہیں پہنچ سکی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ سکندر سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے موقف دینے سے انکار کردیا کہ سستے بازاروں کو کمشنر صاحب خود دیکھ رہے ہیں میں تو صرف راؤنڈ کرنے کیلئے آیا ہوں یہ میرے فرائض میں شامل نہیں۔

مزید پڑھیں: رمضان کی آمد، منافع خوروں نے شیطان کی کمی پوری کردی، پھل عوام کی پہنچ سے دور

Related Posts