ملکی خوشحالی کیلئے تمام کوششوں کو مربوط بنانا ہوگا، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہے کہ خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے، ملک کے امن اور خوش حالی کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خواتین سمپوزیم اور صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلامی نظریاتی کونسل نے کسی بھی مذہب کی عبادتگاہ پر حملہ حرام قرار دیدیا

خواتین سمپوزیم میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نےملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے، خیبرپختونخواکی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بےشمار چیلنجز کا سامنا کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کے لیے ایک دوسرے سے تعاون بڑھانا ہوگا، خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف کو اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، ملک کےامن اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام یقینی بنانےکے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ اجلاس کےشرکاء نے شہداء کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Posts