پاک چین تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں جو ہر آزمائش کی گھڑی میں پورا اترے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کو اس حال تک پہنچا دیا گیا کہ عوام روٹی کو ترس گئے، نواز شریف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور مسز پینگ چنک ژھو، دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفارتخانے کی ناظم الامور نے پی ایل اے کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کی میزبانی کرنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری ہر آزمائش کی گھڑی میں پورا اتری ہے۔

چینی ناظم الامور نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان مشترکہ طور پر سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور آرمی چیف اور دیگر فوجی حکام کے چین کے حالیہ کامیاب دوروں سے دونوں افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چین کے دفاع، سلامتی اور قوم کی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں اور پاک چین تعلقات ہر امتحان کی گھڑی میں سرخرو ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے نے مزید کہا کہ پی ایل اے اور پاک فوج بھائی بھائی ہیں، دونوں افواج کے تعلقات اور تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا۔

Related Posts