آرمی چیف کراچی پہنچ گئے، طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کراچی پہنچ گئے، تیز بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا
آرمی چیف کراچی پہنچ گئے، تیز بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا

 راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ گئے جہاں پر انہوں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کا فضائی جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا جبکہ جنرل باجوہ کو سیلاب کی تازہ صورتحال اور سول انتظامیہ کو فوج کے تعاون پربریفنگ بھی دی گئی۔

آرمی چیف نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فارمیشنز کے بروقت اقدامات کو سراہا اور ہدایت کی  کہ کراچی کورعوام کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے اُن کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جون میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 8 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

 دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیرِ دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں اُن کو کامیاب حج آپریشن اور عید پر مبارک باد پیش کی اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارک پیش کی اور سعودی عرب کے عوام کے لیے بھی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارک دی۔

شہباز شریف نے کامیاب حج آپریشن پر مبارک دیتے ہوئے حجاج کرام خاص طورپر پاکستانی حاجیوں کی بھرپور دیکھ بھال پر سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts