ہریانہ:لڑکے کو سیلابی پانی میں ڈوبنے کی ایکٹنگ کرنا مہنگی پڑ گئی،بچانے والے نے سیلابی پانی میں ڈوبنے کی ایکٹنگ کرنے والے کو تھپڑ رسید کردیا۔
بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیلابی صورتحال ہے، جبکہ رپورٹس کے مطابق اب تک 37سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ایسے میں اگر کوئی شخص اگر ڈوبنے کی ایکٹنگ کرے تو غصہ تو آئے گا۔
#Video | हरियाणा : पंचकुला के सेक्टर-16 में लोगों ने बाढ़ में बहते युवक की बचाई जान pic.twitter.com/GSBUPVOpJ1
— NDTV India (@ndtvindia) July 10, 2023
بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ میں جہاں ایک شخص نسبتاً کم گہرے پانی میں بہہ کر چیختے ہوئے ڈوبنے کی ایکٹنگ کررہا تھا، اتنے میں ایک شخص اس کی مدد کو پہنچ گیا، لیکن جیسے ہی اسے احساس ہوا کہ وہ آدمی جس کو وہ بچانے آیا ہے صرف ڈوبنے کا ڈرامہ کررہا ہے تو اس نے اسے تھپڑ رسید کردیا۔
مزید پڑھیں:قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، بلاول بھٹو
یہ سارا معاملہ جس وقت ہورہا تھا، بہت سے لوگ کنارے پر کھڑے ویڈیو بنانے میں مصروف تھے، جس میں پنجابی زبان میں کہے گئے جملے پھڑ لو پھڑ لو (پکڑ لو، پکڑلو) واضح طور پرسنا جاسکتا ہے۔