4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش نومبر میں منعقد ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش نومبرمیں منعقد ہوگی
4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش نومبرمیں منعقد ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز آئندہ ماہ کراچی میں منعقد ہوگی۔

عالمی وبا کورونا کے باعث 2020 میں نمائش کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا لیکن رواں سال بین الاقوامی دفاعی نمائش نومبرمیں کراچی میں منعقد کی جائے گی۔

نمائش 4 سال کے تعطل کے بعد منعقد کی جا رہی ہے جس کا انعقاد 15 سے 18 نومبر کو کراچی ایکسپوسنٹرمیں کیا جائے گا۔

آئیڈیا نمائش جنوبی ایشیا کا ایک اہم ایونٹ ہے جسے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے تحت منعقد کیا جاتا ہے۔

4 روزہ بین الاقوامی نمائش عالمی امن، استحکام اور توازن کے مقاصد میں معاون ثابت ہوگی اور عالمی برادری سے اسٹریجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریگی۔

خیال رہے کہ 2018 کی نمائش میں 52 ممالک کے 524 وفود نے شرکت کی تھی۔

Related Posts