ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی دل کی 2شریانیں بند ہونے پر ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی دل کی 2شریانیں بند ہونے پر ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا
ٹیسٹ کرکٹر عابد علی دل کی 2شریانیں بند ہونے پر ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا

کراچی: پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی 2 رگیں بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ڈاکٹرز نے ایسی حالت میں ان کے کرکٹ کھیلنے کو معجزہ قرار دیدیا۔

کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو سینے اور بائیں ہاتھ میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس پر انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

نجی ہسپتال میں ٹیسٹ کرکٹر کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی گئی ہے، جس سے معلوم ہوا کہ ان کی دو وینز بلاک تھیں۔

ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹس کے بعد پہلے سیشن میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی ہے اور ایک بلاک وین کو کھول دیا گیا ہے۔

عابد علی کی بلاک وین میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق دوبارہ انجیوپلاسٹی کے بعد دوسرا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان بلے باز عابد علی کا کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری پر خوشی کااظہار

ڈاکٹرز نے عابد علی کو 2 ماہ مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، اور دو ماہ بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے عابد علی کے 2 وینز بلاکیج کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کو معجزہ قرار دیا۔

Related Posts